جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

ملازم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سی ای او پر حملے کے فوری بعد کی فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شارع فیصل پر سافٹ ویئر ہاؤس میں ملازم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سی ای او پر حملے کے فوری بعد کی فوٹیج سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی شب ٹیپو سلطان تھانے کے علاقے شاہراہ فیصل کاوش کراؤن پلازہ کی چوتھی منزل پر واقع نجی سوفٹ ویئر ہاؤس میں ملازم نے تنخواہ نہ ملنے پر کمپنی کے سی ای او نوید خان کو تیز دھار آلہ کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا تھا۔

تاہم اب مقتول پر حملے کے فوری بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، سیڑھیوں سے شدید زخمی حالت میں مقتول نوید کو اترتے دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج میں زخمی نوید کو سیڑھیوں پر گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

سی سی ٹی وی فوٹیج میں پیچھے آنے والے ساتھی نوید کو اٹھا کر نیچے کی جانب لے جاتے ہیں لیکن اسپتال پہنچنے سے قبل ہی خون زیادہ بہہ جانے کے باعث نوید دم توڑ گیا تھا۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزم شعیب کو گرفتار کیا جاچکا ہے، ملزم نے 3 ماہ سے تنخواہ نہ دینے پر سی ای او کو قتل کیا تھا۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں