اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پولیس اہلکار کے بیٹے کے ساتھ جھگڑے میں نوجوان ہلاک، فوٹیج سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس اہلکار کے بیٹے کیساتھ جھگڑے میں نوجوان ہلاک ہوگیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

اے آر وائی  نیوز کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکار کے بیٹے کیساتھ جھگڑے میں ہجوم کے تشدد سے نوجوان محسن جاں بحق ہوگیا تھا۔

جھگڑے کے بعد مقتول محسن کو ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی، فوٹیج میں ملزمان کو مقتول پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس حکام کا اس واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم نے ضمانت کروالی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث کچھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں