تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

طالبان اور افغان فورسز کے درمیان سیز فائر

کابل : افغانستان کے صوبے بادغیس میں قبائل عمائدین نے سرکاری فورسز اور افغان طالبان کے درمیان جنگ بندی کروا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی افواج کے افغانستان سے نکلتے ہی طالبان نے متعدد اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے جب کہ کئی جہگوں پر قبضے کےلیے فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

ان علاقوں میں افغانستان کا صوبہ بادغیس کا دارالحکومت قلعہ نو بھی آتا ہے جہاں گزشتہ 8 دنوں سے طالبان اور افغان فوج کے درمیان جنگ ہورہی تھی تاہم قبائلی عمائدین کی ثالثی کی بدولت دونوں گروپوں میں سیز فائر ہوگیا ہے۔

صوبے کے گورنر کا کہنا ہے کہ طالبان اور افغان فورسز کے درمیان سیز فائر آج دوپہر ہوا جس کے بعد طالبان علاقے کا گھیراؤ ختم کرکے قلعہ نو کے نواح سے چلے گئے۔

دونوں گروہوں کے درمیان جنگ بندی کے بعد افغان فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے وعدے پر قائم ہے بشرطیکہ طالبان بھی اپنا عہد پورا کریں۔

ابتدائی طور پر 8 شہریوں کے ہلاک اور 80 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی انخلا مکمل ہونے سے قبل طالبان نے افغانستان کے 150 سے زائد اضلاع پر اپنا کنٹرول بحال کرلیا ہے، امریکی ادارے نے گزشتہ دنوں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ طالبان کو کہیں مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا جس کی وجہ سے انہوں نے ڈرامائی کامیابیاں حاصل کیں۔

Comments

- Advertisement -