اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

لبنان جنگ بندی معاہدہ، لوگوں کی واپسی شروع، جشن کا سماں

اشتہار

حیرت انگیز

بیروت: حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہونے کے بعد لبنان کے عوام نے سکون کا سانس لیا ہے، جنگ بندی کے نافذ ہونے کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کی جانب سے گھروں پر واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیلی جارحیت کے باعث لبنان کے بیشتر علاقے کھنڈر میں تبدیل ہوگئے۔ جبکہ اسرائیل نے لبنان پر واضح کردیا ہے کہ اگر حزب اللہ جنگ بندی معاہدے کو توڑتی ہے تو وہ دوبارہ حملے شروع کردے گا۔

- Advertisement -

اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے بعد خالی کیے گئے علاقوں سے انخلاء کرنے والے ہزاروں افراد اب جنوبی لبنان میں واپس پہنچ رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نقل مکانی کرنے والے ہزاروں افراد واپس اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں، ایک شہری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جنوبی لبنان میں واپسی ایک ناقابل بیان احساس تھا اور انہوں نے واشنگٹن کے ساتھ لبنان کے مذاکرات کی قیادت کرنے پر پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری کی تعریف کی۔

کچھ واپس پلٹنے والے لوگ کاروں کے ہارن بجا کر جشن منا رہے تھے جبکہ شہر کے ایک مرکزی چوک پر جشن منانے کے لیے وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازوں کو سنا جاسکتا ہے۔

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں کرفیو نافذ کر دیا

ایران نے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغی نے جنگ بندی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایران غزہ کی پٹی میں بھی اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا خواہاں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں