اشتہار

فضائی کمپنی کا یو اے ای سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا ، آسٹریلیا اور مشرق وسطیٰ سمیت 34 ملکوں اور 25 عالمی مقامات کے لئے پرواز کرنے والے ایئر لائن نے یو اے ای کے شہریوں کے لئے اہم اعلان کردیا۔

؎فلپائن کی معروف ایئر لائن میں شمار کی جانے والی سیبو پیسفک نے اپنی ستائیسویں سالگرہ کے موقع پرمنیلا کے لئے فلپائن اور متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لئے بڑا اعلان کردیا ہے۔

ایئر لائن انتظامیہ کے متحدہ عرب امارات کے شہری منیلا کے لئے اپنی ٹکٹیں 27 درہم میں بک کراسکتے ہیں، یہ قیمت یکم اپریل سے تیس ستمبر کے لئے 6 سے دس مارچ تک دستیاب ہوگی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سیبو پیسفک اپنی خصوصی مہم کے زریعے اپنے وفادار صارفین کو متعدد پروموشنز اور ڈسکاؤنٹ فراہم کرتا رہتا ہے، اس کا مقصد عالمی وبا کرونا سے قبل ہونے والے آپریشن کو بحال کرنا ہے۔

کمپنی پرامید ہے کہ متعدد پروموشن اور بہترین سفری میزبانی کے باعث ایئر لائن اپنی سو فیصد بحالی ممکن ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ سیبو پیسفک ایشیا ، آسٹریلیا اور مشرق وسطیٰ سمیت 34 ملکوں اور 25 عالمی مقامات کے لئے پرواز کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں