اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

جڑانوالہ میں گرجا گھروں پر حملے ، پاکستانی شوبز شخصیات بھی بول پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز شخصیات نے پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں متعدد گرجا گھروں کی توڑ پھوڑ اور نذر آتش کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں متعدد گرجا گھروں کی توڑ پھوڑ اور نذر آتش کرنے پر پاکستانی شوبز شخصیات بھی بول پڑیں۔

اداکارہ ازیکا ڈینئیل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ جناح کا پاکستان نہیں ہے، میں مسیحی برادری کے خلاف اس ظلم کی شدید مذمت کرتی ہوں، چاہے چرچ ہو یا مسجد مقدس مقامات کا احترام کیوں نہیں کیا جا سکتا؟۔

اداکارہ سجل علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’کسی بھی مذہب میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے، یہ انتہائی افسوسناک عمل ہے۔

معروف گلوکار شہزاد رائے نے لکھا کہ پہلے بولنے سے ڈرتے تھے، اب نہ بولیں تو ڈر لگتا ہے، اگر ریاست واقعےمیں ملوث ہر فرد کو گرفتار کرکے مثال نہیں بناتی تو ہم برباد ہوجائیں گے۔

سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے سوال کیا کہ ’کہاں ہیں انسانی حقوق کے تمام نام نہاد کارکن؟ پاکستان کی مسیحی برادری کے اس ظلم اور اس افسوسناک عمل کے خلاف آواز اٹھانے والے لوگ کہاں ہیں؟

اداکارہ ماہرہ خان نے بھی گرجا گھروں کی توڑ پھوڑ اور نذر آتش کرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شرم آنی چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں