اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

”ہر گھر سے عمران خان نکلے گا“

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور ملک کی سیاسی صورتِ حال پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکار بھی میدان میں آگئے ہیں۔

معروف اداکارہ ایمن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں پیغام لکھا کہ ”کتنے عمران گرانے کی کوشش کرو گے، ہر گھر سے عمران خان نکلے گا۔“

اس کے علاوہ ایمن خان نے وزیر اعظم عمران خان کی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ وزیر اعظم ہاؤس میں پارلیمنٹرین کو دیے گئے عشائیہ میں بیٹھ کر مسکرا رہے ہیں۔ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ”پاکستان زندہ باد۔“

خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے جب کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو بیرونی سازش قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

دوسری جانب اداکار فیصل قریشی نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ ثنا فیصل کے ہمراہ وزیر اعظم کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔

ویڈیو میں فیصل قریشی اور اہلیہ نے کہا کہ ”خان صاحب آپ نے کہا تھا گھبرانا نہیں ہے، اب ہم کہتے ہیں کہ آپ نے نہیں گھبرانا کیوں کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، پاکستان کی عوام آپ کے ساتھ ہے، اللہ کامیاب کرے۔“

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi)

اس سے قبل پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مخالفین نے سوچا عمران خان ایک کرکٹر ہے لیکن عمران خان آج کا بہترین سیاسی ذہن ہے۔

شان شاہد نے کہا کہ عمران خان ایسی ان سوئنگ کرائی کہ ایک گیند پر تین وکٹیں ایک ساتھ گرا دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں