جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مدرز ڈے: ’ہر دن ماں کا دن ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کی مناسبت سے ہر شخص اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے مختلف انداز اپنا رہا ہے۔

عام لوگوں کی طرح معروف شخصیات نے بھی ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور اپنی والدہ کو اُن کی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے لکھا کہ ’میرے لیے ہر دن مدرز ڈے ہی ہے‘۔ انہوں نے اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ کا شکریہ آپ نے مجھے مضبوط، پراعتماد خاتون بنایا اور میری ہر مشکل میں میرے ساتھ کھڑی رہیں‘۔

مہوش حیات نے اپنی کامیابیوں کا سہرا اپنی والدہ کو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنی والدہ کی وجہ سے ہی ہوں، میں اُن کی محبت کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوں‘۔

اداکار ہمایوں سعید نے بھی ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر مبارک باد پیش کی۔

گلوکار و میوزک کمپوزر فیصل کپاڈیا نے پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی والدہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

Happy Mother’s Day❤️

A post shared by Faisal Kapadia (@faisalkapadia) on

اداکارہ اقرا عزیز نے دلچسپ انداز سے اپنی والدہ کو ماؤں کے عالمی دن کی مبارک باد پیش کی۔

 

View this post on Instagram

 

Happy Mothers Day @asiyaazizz♥️

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN🇵🇰 (@iiqraaziz) on

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں