تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

’منزل میری آزادی ہے‘ : پاکستانی فنکار بھی کشمیریوں کے ہم آواز

کراچی: دنیا بھر میں آج کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کا دن منایا جارہا ہے، اس موقع پر فنکاروں نے بھی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کشمیری کی آزادی کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیارے کشمیریوں، میں دعا گو ہوں کہ آپ کو جلد آزادی نصیب ہو تاکہ آپ اُس طرح امن کے ساتھ زندگی گزاریں جیسے آپ کا حق ہے‘۔

رابی پیرزادہ نے ٹویٹ میں تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر  کے لیے خصوصی طور پر دعا کریں۔

اداکار فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک ویڈیو  ری ٹویٹ جس میں  اشعار لکھ تھے کہ ’کشمیر میں کشمیر ہوں کوئی میری صدا سن لے، آزاد ہم کو ہم سے ہی کرلے، نہ بتانا نہ توڑنا بس چین سکھ دے دے، آزاد ہم کو ہم سے ہی کرلے۔‘

اداکار ہمایوں سعید نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے نغمے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اُس کا ایک شعر تحریر کیا جو کچھ یوں تھا ’جاگ اٹھی ہے وادی ساری، منزل میری آزادی ہے‘۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل اور بدترین مظالم کے خلاف مظلوم کشمیریوں کے ساتھ دنیا بھر میں ہر سال پانچ فروری کو یکجہتی کا اظہار کیا جاتا ہے، آج  کشمیری شہدا اور عوام کی ہمت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صبح 10 بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

آج کے دن کی مناسبت سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں جبکہ مختلف سرکاری و نجی سطح پر تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔

خیال رہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن مسلسل 185 روز سے جاری ہے، وادی میں انٹرنیٹ، موبائل فون سروس بدستور معطل ہے، ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا جا چکا ہے، خواتین پر بھی تشدد کیا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -