تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دس معروف شخصیات جو 9/11 کے سانحے میں محفوظ رہیں

نائن الیون دہشت گردی کا ایک ایسا واقعہ تھا جس نے دنیا کی تاریخ کا رخ بدل کر رکھ دیا۔ اس واقعے نے کئی ممالک کو تباہی کا ڈھیر بنادیا اور پوری دنیا دہشت گردی اور شدت پسندی کے عفریت میں جکڑ گئی۔

اس سانحے میں 2000 سے کہیں زائد افراد کی موت ہوئی۔ کچھ ایسے افراد بھی تھے جو اس حادثے میں بچ نکلے لیکن ان کے لیے بقیہ زندگی نارمل طریقے سے گزارنا مشکل ہوگیا۔ ہم یہاں 10 ایسے معروف افراد کا ذکر کر رہے ہیں جنہوں نے اس وقت اس جگہ کے آس پاس ہونا تھا لیکن ان کی خوش قسمتی انہیں وہاں سے ہٹا کر دور لے گئی۔ آپ بھی جانیئے وہ مشہور 10 افراد کون سے ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول کریں۔

:مارک والبرگ

911-6
مشہور اداکار مارک والبرگ کو اس جہاز سے کیلیفورنیا کا سفر کرنا تھا جو بعد میں ٹوئن ٹاورز سے جا ٹکرایا۔ بالکل آخری وقت میں مارک اور ان کے دوست اپنا پروگرام تبدیل کرتے ہوئے ایک فلم فیسٹول میں شرکت کے لیے ٹورنٹو چلے گئے۔ مارک والبرگ نے بعد میں کہا کہ اگر وہ اس جہاز میں ہوتے تو دہشت گردوں کو اٹھا کر باہر پھینک دیتے۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے اس بیان پر معافی مانگ لی۔

:این تھورپ

911-1

آسٹریلیا کے 5 دفعہ کے سوئمنگ چیمپیئن این تھورپ اس دن نیویارک میں تھے اور صبح کے وقت جاگنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا دورہ کیا جائے۔ اچانک انہیں خیال آیا کہ وہ اپنا کیمرا اپنے ہوٹل میں بھول گئے ہیں جسے لینے کے لیے انہوں نے ایک ٹیکسی لی۔ اسی وقت انہوں نے محسوس کیا کہ شہر میں ایک عجیب سی افراتفری اور بھگڈر مچ گئی ہے جس کا تعلق اسی جگہ سے ہے جہاں وہ چند منٹ پہلے جانے کا سوچ رہے تھے۔

:لیری سلورسٹین

911-2

امریکی بزنس مین اور ارب پتی لیری سلورسٹین نے 2 ماہ قبل ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ایک جگہ لی تھی اور وہ ہر روز ٹاور کی ٹاپ منزل پر ناشتہ اور میٹنگز کیا کرتے تھے۔ خوش قسمتی سے نائن الیون کے دن انہیں ڈاکٹر کے پاس جانا تھا چنانچہ وہ ٹریڈ ٹاور نہ جا سکے۔ صرف یہی نہیں ان کے بچوں کو بھی اسی دن وہاں ایک میٹنگ میں آنا تھا لیکن انہیں پہنچنے میں دیر ہوگئی۔

:سیتھ میک فارلین

911-7

مشہور امریکی ٹی وی پروڈیوسر سیتھ میک فارلن کو ٹوئن ٹاور سے ٹکرانے والی فلائٹ میں لاس اینجلس جانا تھا لیکن انہیں گزشتہ رات کی شراب نوشی کے باعث دیر ہوگئی۔ ان کے ٹریول ایجنٹ نے انہیں فلائٹ کا ٹائم بھی غلط بتایا جس کے باعث جب وہ ایئرپورٹ پہنچے تو طیارہ اپنے بدقسمت مسافروں کو لے کر اڑان بھر چکا تھا۔

:گیبری سڈبے

911-8

آسکر کے لیے نامزد کردہ امریکی اداکارہ گیبری سڈبے مین ہٹن میں ایک کمیونٹی کالج میں جایا کرتی تھیں جو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے برابر میں واقع تھا۔ واقعے کے روز گیبری کی آنکھ دیر سے کھلی اور ان کے مطابق ایسا کم ہی ہوتا تھا۔ ٹوئن ٹاور کے حادثے کے بعد عمارت کا ملبہ مین ہٹن کالج پر بھی گرا جس سے کالج کی عمارت میں موجود 8 افراد ہلاک ہوئے جبکہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

:پیٹی آسٹن

911-9

گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکارہ پیٹی آسٹن کو یونائیٹڈ فلائٹ 93 سے سان فرانسسکو جانا تھا۔ اسے خوش قسمتی کہیں کہ ایک رات قبل ان کی والدہ کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ پہلی فلائٹ سے گھر چلی گئیں۔ یونائیٹڈ فلائٹ 93 کو بعد ازاں القاعدہ کے 4 دہشت گردوں نے ہائی جیک کرلیا اور مسافروں سے ہاتھا پائی میں جہاز پنسلوانیا کے ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔ جہاز میں موجود 44 مسافر ہلاک ہوگئے۔

:سارہ فرگوسن

911-5

برطانیہ کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی ادیبہ اور فلم پروڈیوسر سارہ فرگوسن حادثے کی صبح نیویارک میں تھیں۔ سارہ فرگوسن کے فلاحی ادارے کا آفس ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہی تھا۔ خوش قسمتی سے اس صبح انہیں ایک چینل کو انٹرویو دینا تھا۔ ان کے انٹرویو کے دوران یہ حادثہ رونما ہوا اور ان کا انٹرویو کاٹ کر سانحے کی تفصیلات نشر کی جانے لگیں۔

:مائیکل لومانکو

911-4

مشہور امریکی شیف مائیکل لومانکو کی رہائش ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی ایک سو چھٹی منزل پر تھی۔ انہوں نے اپنا چشمہ بننے کے لیے دیا ہوا تھا۔ سانحے کے وقت وہ یہی دیکھنے نکلے کہ آیا ان کا چشمہ تیار ہوا یا نہیں۔ ان کے اس فیصلے نے انہیں ایک بے رحم کارروائی میں مرنے سے بچا لیا۔

:جم پیئرس

911-10

سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے کزن اور اے او این کے ڈائریکٹر جم پیئرس کو اس صبح ٹوئن ٹاور میں ایک کانفرنس میں شرکت کرنی تھی۔ کانفرنس کا مقام بعد ازاں تبدیل کردیا گیا۔

:مائیکل جیکسن

911-3

مائیکل جیکسن کے بھائی جرمین جیکسن نے 2011 میں ایک انٹریو کے دوران بتایا کہ نائن الیون کے سانحے کے روز مائیکل جیکسن کو میٹنگز کے لیے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونا تھا۔ ایک رات قبل نیویارک میں ان کا کنسرٹ تھا اور کنسرٹ کی وجہ سے وہ تھکے ہوئے تھے جس کے باعث انہوں نے اگلے دن کی تمام مصروفیات منسوخ کردیں۔

یہ ویڈیو آل ٹائم ٹینز نامی یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی۔

Comments

- Advertisement -