اشتہار

سلینا جیٹلی کو بالی ووڈ میں واپسی کیلیے کس کی تلاش؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف ادکارہ سلینا جیٹلی ایک بار پھر انڈسٹری میں کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سلینا جیٹلی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلم انڈسٹری میں واپسی کی خواہش ہے لیکن اچھی پیشکش نہیں مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایسے اسکرپٹ تلاش کررہی ہیں جس سے وہ انصاف کرسکیں۔

- Advertisement -

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سیزن گریتھنگز کی کامیابی نے حوصلہ افزائی کی کہ وہ ایک بار پھر فلم دنیا میں واپس آئیں۔

انہیں گزشتہ برس شارٹ فلم میں بہترین اداکاری پر فلم فیئر اسٹار آرکائیورس ایوارڈ نائٹ میں ایوارڈ سے نوازا گیا تھا
فلم جانشین سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ سلینا جیٹلی ان دنوں آسٹریا میں شوہر پیٹریاگ اور بچوں کے ساتھ مقیم ہیں۔

واضح رہے کہ سلینا جیٹلی نے رام کمل مکھرجی کی شارٹ فلم سیزن کی گریتھنگز میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے فلم 2020 میں ریلیز ہوئی تھی۔

سلینا جیٹلی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں اپنا سپنا منی منی، گول مال ریٹرنز، ایکیسڈنٹ آن ہل روڈ، کھیل ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں