اسلام آباد: یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل آج اسلام آبادمیں ہوگی، ریہرسل کے موقع پربے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پانچ گھنٹےتک پروازوں کیلئے بندرہےگا جبکہ اسلام آباد میں موبائل سروس صبح پانچ سےدوپہرتک کے لئےبند رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق ’یومِ پاکستان‘ شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اورپریڈ گراؤنڈ میں آج یوم پاکستان کی فل ڈریس ریہرسل کے موقع اسلام آباد میں موبائل سروس دوپہرتک بند رہے گی جبکہ بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی پانچ گھنٹے بند رہے گا۔
راولپنڈی اوراسلام آباد کے رہنے والوں کے لئے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق راول ڈیم سےفیض آباد فلائی اوور اورزیروپوائنٹ تک روڈ بندرہے گا۔ اسلام آبادایکسپریس وےپرراولپنڈی سے آنےوالا ٹریفک موڑاجائے گا۔
آئی جی روڈ سےعام ٹریفک کوکشمیرہائی وےکی طرف موڑاجائیگا جبکہ مری روڈ پرراولپنڈی والی ٹریفک کا رخ کشمیرہائے وے کی طرف موڑدیا جائے گا۔