اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

معیشت کیلیے اچھی خبر، سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں بڑا اضافہ ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دسمبر 2024 کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 49.35 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو ملکی معیشت کیلیے ایک اچھی خبر ہے۔

دسمبر 2024 میں سمینٹ کی ایکسپورٹ 7 لاکھ 83 ہزار 550 ٹن ریکارڈ کی گئی جبکہ دسمبر 2023 کے دوران 5 لاکھ 24 ہزار 656 ٹن رہی تھی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے اعداد و شمار جاری کر دیے جن کے مطابق دسمبر 2024 کے دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت میں 4.76 فیصد کمی دیکھی گئی اور فروخت 3.370 ملین ٹن رہی۔ دسمبر 2023 کی فروخت 3.539 ملین ٹن کے مقابلے میں 4.76 فیصد کم رہی۔

- Advertisement -

دسمبر 2024 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.154 ملین ٹن رہی جبکہ دسمبر 2023 کی مجموعی فروخت 4.063 ملین ٹن سے 2.23 فیصد زائد رہی۔

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت (مقامی اور برآمدات) 22.933 ملین ٹن رہیں۔ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں 23.881 ملین ٹن کے مقابلے میں 3.97 فیصد کم ہیں۔ اس عرصے کے دوران مقامی فروخت 18.122 ملین ٹن رہیں۔

پچھلے سال اسی عرصے میں یہ 20.228 ملین ٹن رہی تھیں جو 10.41 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔ اس عرصے کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 31.69 فیصد اضافہ ہوا۔

موجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں برآمدات کا حجم 4.810 ملین ٹن رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران یہ 3.653 ملین ٹن تھا۔

اے پی سی ایم اے کے ترجمان نے مقامی سیمنٹ کی طلب میں مسلسل کمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے ڈیوٹیز اور ٹیکسز میں کمی سے مصنوعات کی قیمت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں