جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں کتنی کمی آئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

سیمنٹ کی فروخت میں گذشتہ مہینے کمی آئی ہے، نومبر2023 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 2.12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نومبر کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3.924 ملین ٹن رہی۔ گزشتہ سال نومبر میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.009 ملین ٹن رہی تھی۔

نومبرمیں سیمنٹ کی مقامی فروخت 15.53 فیصد کمی سے 3.262 ملین ٹن رہی۔ گزشتہ سال نومبرکی مقامی فروخت 3.862 ملین ٹن رہی تھی۔

- Advertisement -

نومبر میں سیمنٹ کی برآمد 348.29 فیصد اضافے سے 6 لاکھ 62 ہزار 374 ٹن رہی۔ گزشتہ سال نومبر میں ایک لاکھ 47 ہزار 757 ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔

رواں سال پہلے 5 ماہ میں سیمنٹ کی فروخت10.81 فیصد اضافے سے 19.816 ملین ٹن رہی۔ رواں سال پہلے 5 ماہ کے دوران مقامی فروخت 2.04 فیصد اضافے سے 16.688 ملین ٹن رہی۔

گزشتہ سال پہلے 5 ماہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 16.354 ملین ٹن رہی تھی۔ جولائی تا نومبر سیمنٹ کی ایکسپورٹ 104.60 فیصد اضافے سے 3.129 ملین ٹن رہی۔ گزشتہ سال جولائی تا نومبر سیمنٹ کی ایکسپورٹ 1.529 ملین ٹن رہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں