بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مردم شماری کو بروقت مکمل کیا جائے گا، جنرل قمرجاوید باجوہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں مردم شماری کو ہر قیمت پر اور بروقت مکمل کیا جائے گا، پاک فوج مردم شماری کی مثبت اندازمیں تکمیل قومی فریضہ سمجھتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں آرمی شماریات سینٹر کے دورے کے موقع پر کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جب آرمی شماریات سینٹر راولپنڈی پہنچے تو لیفٹیننٹ جنرل زاہد لطیف مرزا نےان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر سپورٹ سینٹر ونگ کی جانب سے جنرل قمرجاوید باجوہ کو ملک میں جاری مردم شماری سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، اپنی گفتگو میں آرمی چیف نے مردم شماری کے کام میں شماریات سینٹر کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ مردم شماری کے لیے بہترین انداز میں کام جاری ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک بھر میں جاری مردم شماری کو ہر قیمت پرمکمل کیا جائےگا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مردم شماری قومی فرض کے طور پر بروقت مکمل کریں گے۔

پاک فوج مردم شماری کی مثبت اندازمیں تکمیل قومی فریضہ سمجھتی ہے، جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ مردم شماری بہتراندازمیں آگےبڑھنے کاعمل مشترکہ کامیابی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں