اسلام آباد: چیف شماریات آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے بلاک 2 میں خانہ شماری کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے، شکایات کا ازالہ فوری یقینی بنارہے ہیں.
چیف شماریات کے مطابق مردم شماری کے بلاک 2 میں خانہ شماری کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے، آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ 3 سے 12 اپریل تک گھر گھر مردم شماری ہوگی، 13 اپریل کوبے گھر افراد کو شمار کیا جائے گا.
انہوں نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مردم چماری کے حوالے سے جو شکایات آرہی ہیں ان کا ازالہ فوری یقینی بنارہے ہیں.
واضح رہے کہ کراچی،حیدرآباد،لاہور،پشاور اورکوئٹہ سمیت 63 اضلاع پہلے مرحلے میں شامل ہیں۔
مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل
ملک میں 19 سال بعد ہونے والی مردم شماری کے پہلے مرحلے کا کام 30 مارچ کو مکمل ہوا تھا، محکمہ شماریات کے حکام نے اس کی تفصیلات بھی جاری کردی تھیں.
مکمل شدہ پہلے مرحلے میں 40,226 بلاکوں میں کام مکمل کیا گیا تھا.
مردم شماری کا دوسرا بلاک مکمل
دو اپریل کو ملک میں جاری چھٹی مردم شماری کے پہلے مرحلے کے دوسرے بلاک میں ملک میں 63اضلاع میں خانہ شماری کا عمل مکمل ہوا.
مردم شماری کی تاریخ اور حالیہ مردم شماری
بد قسمتی سے وطن عزیز میں مردم شماری کا عمل 1998 کے بعد رونما نہیں ہو سکا جبکہ عالمی قوانین کے مطابق پاکستان کے قانون میں بھی ہر دس سال بعد مردم شماری ہونی چاہیئے، تاہم قیام پاکستان سے لیکرتاحال ملک میں پانج بار مردم شماری کا سلسلہ رونما ہوچکا ہے، جبکہ 2017 میں یہ عمل چھٹی مرتبہ یہ سلسلہ وقوع پذیر ہوا.