اسلام آباد: ملک میں جاری ساتویں مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مردم شماری کی تاریخ میں 10 اپریل تک توسیع کی گئی، ہر فرد کے اندراج کو یقینی بنانے کے لیے تاریخ میں توسیع کی گئی، نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کو ارسال کر دیا گیا۔
ترجمان ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مردم شماری کا 92 فیصد کام مکمل کر لیا گیا، نجاب اور خیبر پختونخوا میں 95 فیصد مردم شماری مکمل کر لی گئی جبکہ سندھ میں 92 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
- Advertisement -
ادارہ شماریات نے بتایا کہ بلوچستان میں مردم شماری کا 67 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے، اسلام آباد میں 72 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔