بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

مردم شماری کا دوسرا مرحلہ، آرمی ہاؤس پر نمبر لگایا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : مردم شماری کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوگیا، مردم شماری ٹیم کی جانب سے آرمی ہاؤس پر نمبر لگایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مردم شماری کا دوسرامرحلہ کا آغاز ہوگیا ، دوسرے مرحلے میں 87اضلاع میں خانہ ومردم شماری کی جارہی ہے، مردم شماری ٹیم نے فوجی اہلکاروں کے ہمراہ آرمی ہاؤس  پہنچ کرعمارت کی رجسٹریشن کی اور  آرمی ہاؤس پر سبزروشنائی سے 013ش نمبر لگایا گیا جبکہ ٹیم نے متعلقہ فارم پرضروری ڈیٹا کا اندراج کیا۔

آرمی ہاؤس پاک فوج کے سپہ سالار کی سرکاری رہائش گاہ ہے۔


مزید پڑھیں : مردم شماری کا دوسرامرحلہ آج سے شروع


خیال رہے کہ پاک فوج کے سربراہ پہلے ہی مردم و خانہ شماری کیلئے اقدامات کی ہدایت کرچکے ہیں، پاک فوج کے اہلکار ہر ٹیم کے ساتھ مردم و خانہ شماری کا کام کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان،آزاد جموں وکشمیر اور فاٹا سمیت ملک بھر میں چھٹی خانہ ومردم شماری کے دوسرے مرحلے  آج سے شروع  ہوا،اس مرحلےمیں 88اضلاع میں خانہ ومردم شماری کی جائےگی۔

چھٹی خانہ ومردم شماری کےدوسرے مرحلے میں پنجاب اور سندھ کےاکیس،اکیس اضلاع،بلوچستان کے سترہ،خیبرپختونخواہ کے بارہ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پانچ،پانچ جبکہ فاٹا اور اسلام آباد میں بھی مردم شماری ہوگی۔

خانہ ومردم شماری کایہ عمل آئندہ ماہ 24مئی تک جاری رہےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں