راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
پاک امریکا عسکری قیادت پر مشتمل وفود میں علاقائی سیکورٹی پر گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ملاقات میں جیو اسٹریٹجک ماحول اور افغان مصالحتی عمل بھی زیرِ غور آیا۔
سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف نے اس موقع پر کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پروفیشنل اور تربیت یافتہ فوج امن کی ضمانت ہے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن کے لیے افغانستان میں دیرپا امن انتہائی ضروری ہے، تمام رکاوٹوں کے با وجود ہم علاقائی امن و استحکام کے لیے کوشاں ہیں۔