پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی: سینٹرل جیل سرچ آپریشن، قیدیوں کے قبضے سے موبائل فون برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سینٹرل جیل میں رینجرز، پولیس اورایف سی نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا، اس دوران قیدیوں کے قبضے سے موبائل فون، ٹی وی، سی ڈیز سمیت نقدی رقم اور اہم چیزیں برآمد کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل میں ہونے والا مشترکہ آپریشن 12 گھنٹوں سے زائد جاری رہا، سیکیورٹی فورسز نے مختلف بیرکس میں تلاشی کے دوران قیدیوں کے قبضے سے 300 سے زائد موبائل فونز برآمد کیے۔

سرچ آپریشن کےدوران قیدیوں کے قبضے سے لاکھوں روپے جبکہ ایک قیدی کے پاس سے 7 لاکھ روپے بھی برآمد کیے گئے، مختلف بیرکس میں ہونے والے آپریشن میں ٹی وی، ایل سی ڈیز  بھی برآمد کی گئیں۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ قیدیوں سے اتنی بڑی تعداد میں سامان برآمد ہوا کہ اُس سے کمرے بھر گئے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے سینٹرل جیل سے کالعدم جماعت کے دو کارندے (قیدی) فرار ہوگئے تھے، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے قیدیوں کے فرار ہونے کا ذمہ دار جیل انتظامہ کو ٹہرایا جبکہ تفتیشی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان عملے کی ملی بھگت سے فرار ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں