پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

کراچی، پولیس نے سی ٹی ڈی کے دفتر پر چھاپہ مار کر افسر کو گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سینٹرل پولیس نے سی ٹی ڈی پر چھاپہ مار کر اے ایس آئی کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پولیس نے سی ٹی ڈی پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے شہری کو اغوا کرکے تاوان مانگنے والے اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ٹیم نے چھاپہ مار کر مغوی کو بازیاب کرالیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اہلکار نے 10 لاکھ روپے مغوی کی رہائی کے لیے مانگ رکھے تھے۔

ادھر کراچی ٹول پلازہ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، ہلاک و زخمیوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

مزید پڑھیں: ایم کیوایم لندن کے گرفتار ٹارگٹ کلر کے بیان پر فاروق ستار کا ردعمل

واضح رہے کہ کراچی پولیس نے گزشتہ روز ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کو گرفتار کیا تھا، ملزم نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ فاروق ستار نے اسے 90 کے قریب گھر کرائے پرلے کر دیا، ملزم نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کا بھی انکشاف کیا تھا۔

فاروق ستار نے ملزم کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کی تھی جبکہ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لگتا ہے میرے خلاف سازش ہورہی ہے، میں کیوں جاؤں گا اس سے ملنے اگرملنا ہوتا تو میں اسے ہاؤس میں بلوالیتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں