منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

ہلال عید کی دید، پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں عید کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

پاکستان میں عید کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا. مولانا عبدالخبیر اجلاس کی صدارت کریں گے جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گے۔

سپارکو کا کہنا ہے گزشتہ روز سہ پہر 3 بج کر 58 منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش ہو گئی تھی اور آج (اتوار) غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 37 گھنٹے ہوگی اور بلندی 14 ڈگری ہونے کا امکان ہے۔

سپارکو حکام کا کا کہنا ہے کہ 30 مارچ کو شوال کا چاند انسانی آنکھ سے با آسانی نظر آئے گا۔

محکمہ موسمیات کا بھی کہنا ہے کہ آج ملک کےبیشترحصوں میں مطلع صاف ہے اور شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

پاکستان میں داؤدی بوہرہ جماعت آج عیدالفطر منا رہی ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں