تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستان سے شکست، بھارتی فوج میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

نئی دہلی : پاکستان پر حملے میں ناکامی کے بعد بھارتی وزارت دفاع نے فوج میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور فوجیوں کی تعداد میں کمی کی منظوری دے دی، فوج میں اصلاحات کا یہ پہلا مرحلہ ہے۔

پاکستان سے بری طرح پسپائی کے بعد بھارتی فوج میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا عمل جاری ہے، بھارتی وزارت دفاع نے بڑی اصلاحات کے پہلےسیٹ کی منظوری دے دی،فوج میں اصلاحات کا یہ پہلا مرحلہ ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع نے آرمی میں چھانٹی کی منظوری بھی دے دی، اس کے علاوہ فوجیوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی کی جائےگی جبکہ اخراجات بھی کم کر دئیے جائیں گے۔

پاکستان اور چین کے باڈرز پر فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائےگا اور بھارتی فوج ہیڈ کوارٹرز سے مزید دو سو انتیس افسر فارورڈ یونٹس میں بھیجے جائیں گے۔

بھارتی وزارت دفاع نے ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف اسٹریٹیجی کی پوسٹ تخلیق کرنے کی بھی منظوری دی۔

مزید پڑھیں : پاکستان پر ناکام حملہ، کمانڈنگ ان چیف ائیر مارشل ہری کمار کو فارغ کردیا گیا

یاد رہے چند روز قبل بھارت نے ائیر مارشل ہری کمار کو فارغ کردیا تھا، ہری کمار کو جنگ پہلے ہی تین جہاز کھونے پر برطرف کیا گیا تھا اور ہری کمار کی برطرفی کے بعد رگھو ناتھ نامبیار کو نیا چیف ویسٹرن ائیر کمانڈ بنایاگیا تھا۔

واضح رہے 27 فروری کو بھارت کی3 جنگی جہاز تباہ ہوئے تھے، تین میں سے دوپاکستان ائیر فورس نے مار گرائے تھے جبکہ بھارتی پائلٹ کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔

بعد ازاں بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ایئر فورس کے ہاتھوں اپنا طیارہ تباہ ہونے اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا تھا اور کہا تھا ان کا ایک مگ 21 طیارہ تباہ ہوچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -