پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اولین سنچری بنانے والی منیبہ علی نے بیان دیا ہے۔
منیبہ علی کا کہنا تھا کہ سنچری بنانے پر بہت خوش ہوں، پلان کے مطابق بیٹنگ کی،میں اچھی اننگز کے لیے پُر اعتماد تھیں، ٹیم آئرلینڈ کے خلاف اچھا اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔
قومی ویمنز ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی کا کہنا تھا کہ ایکسٹرا کور پر کھیلنا میرا پسندیدہ اسٹروک ہے، آج میں نے بغیر کسی دباؤ کے اپنی بیٹنگ کو انجوائے کیا جس کی وجہ سے سنچری بنی۔
- Advertisement -
منیبہ علی ٹی 20 میں سنچری بنانے والی پہلی پاکستانی بن گئیں
واضح رہے کہ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں منیبہ علی نے آئرلینڈ کے خلاف 68 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 14 چوکے شامل تھے۔