تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

پی ایس ایل منسوخ کیوں کیا؟ سی ای او پی سی بی نے اہم وجہ بتا دی

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ فرنچائز سے مشاورت کے بعد پی ایس ایل6 ملتوی کیا گیا ہے، ہمارا مقصد غیرملکی کھلاڑیوں کی بحفاظت واپسی ہے۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ کسی پر الزام تراشی یا بلیم گیم میں نہیں پڑنا چاہتے۔

سی ای او پی سی بی نے کہا کہ ہمارے لئے مایوسی کی بات ہے جو کرنا چاہتے تھے وہ نہ کرسکے، ابھی ہمارامقصد کھلاڑیوں کو ان کے ملکوں میں بحفاظت واپس روانہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی20، قائداعظم ٹرافی اور ون ڈے کپ کا کامیابی سے انعقاد کرایا لیکن بے حد افسوس ہوا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کو ملتوی کرنا پڑا، فرنچائز سے مشاورت کے بعد پی ایس ایل6 ملتوی کیا ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ ہم پی ایس ایل کیلئے آگے موقع تلاش کریں گے اور اپنی غلطیوں سے سبق بھی سیکھیں گے، یہ بھی دیکھیں گے کہ ہم سے کہاں غلطی ہوئی، بائیو سیکیور ببل سے فائدہ اٹھانے کیلئے ڈسپلن لازمی ہے۔

سی ای او پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ہم دیگر تمام معاملات کی تحقیقات بھی کریں گے، پی ایس ایل میں باقی میچز کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا، آج کا دن پی سی بی میں شامل ہر ایک کیلئے مشکل تھا۔

وسیم خان نے بتایا کہ سیزن کے آغاز میں ایس او پیز کے حوالے سے ایک چھوٹی سی غلطی ہوئی تھی لیکن بعد میں حالات ایسے ہوگئے تھے کہ بروقت اقدامات کرنا پڑے، کہاں اور کس مقام پر کوتاہی ہوئی تحقیقات کرنا ضروری ہے۔

سی ای او پی سی بی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ شائقین کرکٹ نے اس مشکل گھڑی میں بھی پی سی بی کو مکمل سپورٹ کیا جو ہمارے لیے باعث اطمینان ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ملک کا نام روشن کرنے کیلئے بہت محنت کرتے ہیں، تمام فرنچائز نے پی ایس ایل پر کافی پیسہ خرچ کیا ہے اگر سب ایک پیج پر ہوں گے تب ہی کامیابیاں مل سکتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مالی طور پر فرچائز سمیت سب کو ہی نقصان پہنچ رہا ہے، بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں یہ معاملہ بھی زیر بحث لائیں گے۔

Comments

- Advertisement -