اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پی آئی اے کا شمار جلد ہی دنیا کی بہترین ائیر لائن میں ہوگا، ایئر مارشل ارشد ملک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی ترقی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جلد ہی قومی ائیر لائن کا شمار دنیا کی بہترین ائیر لائن میں ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئے ائیر بس اے 320طیارہ کی آمد پر اصفہانی ہینگر کے دورے کے موقع پر اس کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں نئے طیاروں کی شمولیت کا مقصد نئے روٹس اور پروازوں میں اضافہ ہے۔

سی ای او ارشد ملک نے کہا کہ کم ایندھن خرچ کرنے والے طیاروں کی پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شمولیت سے نہ صرف آمدنی میں اضافہ ہوگا اور مسافروں کو بہتر سفری سہولیات بھی میسر ہوں گی۔

نئے طیارے کی شمولیت سے پروازوں کے شیڈول اور بروقت آمدورفت میں بھی مدد ملے گی۔

ائیر مارشل ارشد ملک نے بتایا کہ دوسرا اے 320طیارہ پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں اس سال کے آخر میں شامل ہوگا، مذکورہ طیارہ اندرون ملک، خلیجی اور دیگر علاقائی روٹس پر چلایا جائے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں