جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پی آئی اے کا حج آپریشن جاری، 4700 سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے کا حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے، اب تک ساڑھے چار ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچادیا گیا ہے، آپریشن کی نگرانی سی ای او خود کررہے ہیں۔؎

تفصیلات کے مطابق عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کے لیے پی آئی اے کا حج آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے21 پروازوں کے ذریعے4700 سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا ہے۔

سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک خود حج آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، اس سال پی آئی اے نے عازمین حج کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق عازمین حج کو ایئرپورٹس پر ٹریول کٹس، بیگ، چھتریاں اور مناسک حج کی کتابیں فراہم کی جارہی ہیں، اسلام آباد سے چھ حج پروازوں سے1394روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت حجاج مقدس پہنچے جبکہ پی آئی اے نے اب تک کراچی سے پانچ 5 پروازوں کے ذریعے950، لاہور سے دو پروازوں سے834 عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا ۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ ملتان سے دو پروازوں سے298، فیصل آباد سے ایک پرواز سے110، پشاور سے دو پروازوں سے756 کو حجاج مقدس پہنچایا گیا۔

اس کے علاوہ کوئٹہ سے تین پروازوں سے448 عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا، ترجمان پی آئی اے کے مطابق قبل از حج آپریشن 5 اگست تک جاری رہے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں