بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

طیارہ حادثے کی تحقیقات: جو ذمہ دار ہوا احتساب کیلئے پیش ہوگا، سی ای او پی آئی اے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی ایئر لائن پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات ہوں گی، مجھ سمیت جس پر بھی ذمہ داری ثابت ہوئی احتساب کیلئے پیش ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کے ڈی این اے جب میچ ہو جائیں گے تو میتیں ان کے لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے حکومت نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے، یہ ٹیم جس قسم کا بھی ریکارڈ مانگے گی اسے فراہم کریں گے، سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات ہوں گی، حادثے کی ذمہ داری مجھ سمیت جس پر بھی ثابت ہوئی وہ احتساب کیلئے پیش ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی رسپنانس سینٹر24 گھنٹے کھلا رہے گا، جن میتوں کی شناخت ہوچکی ہے ان کے لواحقین سے رابطہ ہوچکا ہے، اب تک21لاشیں حوالے کی جاچکی ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں