اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا وزیر داخلہ سے رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ رابطے میں دہشت گردی کے خلاف سول و عسکری تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں بیدیاں روڈ پر ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔

گفتگو میں چیف آف جنرل اسٹاف نے سول قیادت سے دہشت گردی کے واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

- Advertisement -

لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے آپریشن رد الفساد کے تحت ہونے والی کارروائیوں کے نتائج بہتر بنانے کے لیے پاک فوج اور سول قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر ڈی جی رینجرز سندھ کی حیثیت سے کراچی آپریشن کی نگرانی بھی کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: بیدیاں روڈ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ موصول

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ خفیہ اداروں کی رپورٹ پہلے سے موجود ہونے کے باوجود لاہور میں بیدیاں روڈ پر یہ افسوس ناک واقعہ پیش آگیا۔

گفتگو میں سیاسی و عسکری قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے بیدیاں روڈ پر مردم شماری کی ٹیم کے قریب خود کش دھماکہ ہوا تھا جس میں 5 فوجی اہلکار اور مردم شماری کے عملے سمیت 7 افراد شہید ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں