ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

’چوہدری اسلم شہید کا بیٹا ہونے پر فخر ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہید ایس ایس پی کاؤنٹرٹیررازم  (سی ٹی ڈی) کے صاحبزادے نے کہا ہے کہ چوہدری اسلم کا بیٹا ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں، میرے بابا نے بہترین کام کر کے تاریخ رقم کی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں  آج یعنی 4 اگست یوم شہداء پولیس منایا گیا جس کا مقصد اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان قربان کرنے والے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

یوم شہداء پولیس کے موقع پر صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شہید پولیس اہلکاروں کے لیے قرآن خوانی اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا جبکہ شہداء کے اہل خانہ سے افسران نے ملاقاتیں بھی کیں۔

مزید پڑھیں: قومی جدوجہد میں پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، آرمی چیف

اس موقع پر شہید چوہدری اسلم کے دونوں صاحبزادے ایس ایس پی عمر شاہد اور عرفان بہادر کے ہمراہ گذری قبرستان اپنے والد کی قبر پہنچے۔

پولیس کے اعلیٰ افسران نے چوہدری اسلم کی قبر پر پھول کے گلدستے چڑھائے جبکہ انہیں اہلکاروں نے گارڈ آف آنر پیش کر کے ایک بار پھر خراج تحسین پیش کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملک کا امن شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، ہم  شہداء کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں گے،  آج کے دن کی مناسبت سے پاکستان پولیس کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں یوم شہدائے پولیس آج منایا جارہا ہے

چوہدری اسلم کے صاحبزادے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اپنے والد پر فخر ہے، میرے بابا نے سندھ پولیس کے لیے بہترین کام کیا، آج یوم شہداء کے موقع پر بابا کے تمام دوست ملنے آئے‘۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں