منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

احسن اقبال کے بیان پروزیرداخلہ چوہدری نثاربرہم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جے آئی ٹی رپورٹ کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، ن لیگ میں ہونے والے اختلافات اب ایئرکنڈیشنڈ کمروں سے نکل کر باہر آنے لگے، وزیرداخلہ کے بیان پر احسن اقبال نے اپنا ردعمل دیا تو چوہدری نثار شدید برہم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ اورحکومت کے مابین تناﺅ میں شدت آنے لگی، ترجمان وزارت داخلہ نے نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں احسن اقبال کے وزیر داخلہ سے منسوب بیان کو رد کردیا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرداخلہ چوہری نثارکی کابینہ کے اجلاس میں کی جانے والی تقریر پر ” حکومتی وزیر” غلط اورغیر حقیقی بیان دینے سے اجتناب کریں۔

ترجمان وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایسا بیان کہیں نہیں دیا، لیگی وزراء چوہدری نثار سے منسوب غلط بیان دہرا رہےہیں، ایسے ہی وزراء نے حکومت کو اس نازک صورتحال سے دوچار کیا ہے۔


مزید پڑھیں: وزیراعظم کا استعفیٰ، لیگی وزراء دو حصوں میں تقسیم


اے آر وائی نیوز نے دس جولائی کو جے آئی ٹی رپورٹ کے فوری بعد اپنی خبر میں کابینہ کے اہم اجلاس کی اندرونی کہانی بیان کردی تھی، جس مین کہا گیا تھا کہ وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پر لیگی وزراء میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔

خواجہ آصف اورسعد رفیق نے وزیر اعظم کو مستعفی نہ ہونے کی تجویز دی جبکہ چوہدری نثار نے محاذآرائی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی کے معاملے پر حکومتی صفوں میں اختلافات کی خبریں تواتر سے آرہی ہیں۔ چوہدری نثارنے اس دوران وزیراعظم کے بلائے گئے کسی بھی مشاورتی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

 گزشتہ روز وزیر اعظم کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں وزیرداخلہ نے گلے شکوے کیے تو وزیر اعظم نے ان سے کہا تھا کہ آپ یہ باتیں مجھے سے علیحدگی میں بھی کر سکتے تھے تاہم اجلاس میں وفاقی وزیر کی تقریر کے دوران وہ اٹھ کر باہر چلے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں