تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

چوہدری نثارکے تحریک انصاف میں شمولیت کے امکانات، ذرائع

اسلام آباد : ن لیگ کے ناراض رہنما چوہدری نثار کے تحریک انصاف میں شامل ہونے کے امکانات ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ  اس حوالے سے رہنماؤں کے بیک ڈور رابطے جاری ہیں،  پی ٹی آئی نے چوہدری نثار سے رابطوں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان عنقریب تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان بیک ڈور رابطے جاری ہیں، توقع ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بہت جلد چوہدری نثار کی رہائش گاہ جاکر ان سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے بعد چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے، چوہدری نثارکی اسی مہینے پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری نثار کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اب تک دو ملاقاتیں ہوچکی ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے چوہدری نثار کی شمولیت سے متعلق مختلف آپشنز زیر غور ہیں.

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی میں بڑا جلسہ رکھ کر انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہنے پربھی غور کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ چوہدری نثار کے ساتھ ان کے ہم خیال دیگر لیگی ارکان کو بھی پارٹی میں لائے جانے کیلئے غور کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: چوہدری نثار سے اختلاف اپنی جگہ  لیکن وہ لوٹا نہیں بن سکتے، کیپٹن(ر) صفدر

دوسری جانب پی ٹی آئی نے چوہدری نثار سے رابطوں کی تردید کردی ہے، ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی وفد کی چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے جانےکا ارادہ ہے۔

ترجمان کے مطابق میڈیا پر چلائی جانے والی چوہدری نثار سے ملاقاتوں سے متعلق باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں۔

مزید پڑھیں: شہبازشریف نے چوہدری نثار کو پارٹی کا قیمتی اثاثہ قراردے دیا


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -