جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

چوہدری نثار والد کے ساتھی ہیں، عزت کرتی ہوں، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں جے یو پی نے کلثوم نواز کی حمایت کا اعلان کردیا، مریم نواز نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے اپنے خیالات ہیں وہ میرے والد کے پرانے ساتھی ہیں اُن کی عزت کرتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے پاکستان کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ جے یو پی نے حلقہ این اے 120 کے انتخابات میں کلثوم نواز کی حمایت کا اعلان کیا جس پر اُن کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں شکست کے خوف سے مخالفین بہانے بنارہے ہیں، شکست خوردہ عناصر الزامات لگانے کے بجائے مسلم لیگ ن کا مقابلہ کرنے کےلیے میدان میں آئیں۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین الزام عائد کررہے ہیں کہ حلقے میں انتخابی مہم کے دوران سرکاری وسائل استعمال کیے جارہے ہیں اگر کسی کے پاس اس بات کا ثبوت ہے تو پیش کرے ورنہ الزامات لگانے سے گریز کریں کیونکہ حلقے میں ترقیاتی کام نشست خالی ہونے سے پہلے جاری ہے۔

پڑھیں: مریم نوازکو لیڈر تسلیم نہیں کرتا، بچے بچے ہوتے ہیں، چوہدری نثار

مریم نواز نے کہا کہ حلقہ این اے 120 سے پرانی واقفیت ہے کیونکہ 2013 کے عام انتخابات کی مہم بھی میں نے ہی چلائی تھی، والدہ کی مہم حلقے کے عوام خود چلا رہے ہیں۔

وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کی اپنی سوچ اور اپنے خیالات ہیں، وہ میرے والد کے پرانے ساتھی ہیں اس وجہ سے اُن کی عزت کرتی ہوں۔


 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں