جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

جو تعاون نہ کرے اُس کی ویب سائٹ بند کردیں، وزیر داخلہ کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا اورویب سائٹس کووارننگ جاری کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ توہین رسالت، دہشت گردی کے معاملات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی  زیرصدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا، وزیر داخلہ نے چیئرمین پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ حکومتی درخواست کے باوجود تعاون نہ کرنے والی ویب سائٹ کو پاکستان میں فوری طور پر بند کردیا جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ توہین رسالت اور دہشت گردی جیسے معاملات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، حکومت توہین رسالت کے معاملے پر کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔ چوہدری نثار نے ہدایت کی کہ مذہبی اور ملکی معاملات کے حوالے سے کسی کوئی آزادی نہیں دی جائے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے وزیرداخلہ کو آگاہ کیا کہ سوشل میڈیا سمیت تمام سماجی ویب سائٹس کو معلومات دینے کے لیے درخواست دے دی گئی ہے، وزیر داخلہ نے پی ٹی اے کے چیئرمین کو ہدایت کی کہ جو ویب سائٹ تعاون نہ کرے اُسے بند کردیں۔

دوسری جانب ایف آئی اےنےتوہین رسالت کےمرتکب افرادکی نشاندہی کیلئےعوام سےمدد مانگتے ہوئے اشتہار جاری کردیا، جس میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ  ٹھوس معلومات اور  ثبوت کے ساتھ توہین رسالت کے مرتکب افراد کی نشاندہی کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں