منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

وزارت داخلہ نے شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق شروع کرنے کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق یکم جولائی سے شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی،چوہدری نثار نے مقررہ وقت میں شناختی کارڈ کی تصدیق کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق یکم جولائی سےشروع ہوگی، جس کی تیاریاں مکمل ہوگئیں جس کے لئے نادرا نے ہیلپ لائن بھی قائم کردی۔

نادرا حکام نے وزیرداخلہ کوشناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق شروع کرنے سے متعلق بریفنگ دی،وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ مقررہ وقت میں تصدیق کا عمل مکمل اور بلاک کیےگئے شناختی کارڈ سے متعلق وقت مقرر کیا جائے۔

نادرا حکام نے بتایا کہ تصدیقی عمل کےلئےاہلکاروں کی استعدادکارمیں اضافہ کیاگیا ہے، تصدیقی عمل کےلئے ہیلپ لائن قائم کردی ہے جو روزانہ دس ہزار کالزوصول کرنےکی صلاحیت کی حامل ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کےنظام کی منظوری تھی ،جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ کروڑں پاکستانیوں کے قومی شناختی کارڈزکی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے گی۔

تاہم جعلی شناختی کارڈ کے حوالے سے نادرا گھرانے کےسربراہ کو اس کے خاندان کے افراد کے کوائف ایس ایم ایس کے ذریعے ارسال کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں