تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

چوہدری نثار نے شناختی کارڈز کی تصدیق کےنظام کی منظوری دیدی

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کےنظام کی منظوری دے دی ہے، کروڑں پاکستانیوں کےقومی شناختی کارڈزکی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ نے چوہدری نثار نےچیئرمین نادرا کی بریفنگ کے بعد روڈ میپ کی منظوری دے دی ہے اور ابتدائی طور پر جعلی شناختی کارڈ رکھنے والے اضلاع میں تصدیق کی جائے گی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نادرا پی ٹی اے کا بائیومیٹرک سمز ویری فیکشن ڈیٹا استعمال کرے گا،یہ بائیومیٹرک سمزڈیٹا 13کروڑموبائل فون سمزاستعمال کرنیوالوں کا ہے۔

جعلی شناختی کارڈ کے حوالے سے نادرا گھرانے کےسربراہ کو اس کے خاندان کے افراد کے کوائف ایس ایم ایس کے ذریعے ارسال کرے گا۔

خاندان کا سرابراہ دیئے گئے آپشنز کو استعمال کرتےہوئے تصدیق کرے گا کہ متعلقہ افراد اس کے خاندان کاحصہ ہیں، یا کوئی اجنبی بھی اس کے نادرا ریکارڈ میں موجود ہے۔

وزیر داخلہ کے مطابق روزانہ دس ہزارکالز اور تین لاکھ ایس ایم ایس کئے جائیں گے، عوام کی سہولت کیلئےجلد ہی ایک ہیلپ لائن کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

اس حوالے سے خصوصی ٹیلی سینٹرز بھی قائم کیےجائیں گے، جہاں شہری مشکوک شناختی کارڈ کے حامل افراد سے متعلق اطلاعات دے سکیں گے۔

 

Comments

- Advertisement -