ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

دہشت گردی کیخلاف جنگ پاکستان کی نہیں اسلام کی ہے، چوہدری نثار

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : وزیرداخلہ چودہری نثار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ پاکستان کی نہیں بلکہ اسلام کی ہے ۔وہ لورالائی میں ایف سی کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کر رہے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق لورالائی میں ایف سی بلوچستان کی 57ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ 6کمپنیوں پرمشتمل 3ہزار 680 اہلکاروں نےتربیت مکمل کر کے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی ۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بہترین کارکردگی پر جوانوں میں اسناد پیش کیں اورکہا کہ دہشت گردی کی جنگ پاکستان کی نہیں بلکہ اسلام کی جنگ ہے۔

- Advertisement -

وزیرداخلہ نے کہا کہ چندلوگ اسلام اور قومیت کے نام پر فساد پھیلا رہے ہیں، چوہدری نثار نے ملک کی سلامتی کو بلوچستان کی سلامتی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ جوانوں کی قربانیوں سے بلوچستان میں امن آیاابھی کام مکمل نہیں ہواجوانوں کو کام مکمل کرنا ہے کچھ علاقے رہ گئے ہیں جہاں دہشت گرد بچ گئے ہیں،اس زمین کو فساد سے پاک کرنا ہے،صرف دہشتگردوں سے جنگ نہیں بلکہ علاقے کے لوگوں کے دل بھی جیتنے ہیں۔

پاکستان اور بلوچستان کا مستقبل ایک ہے،دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا جائے گا،یہ خطہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اس لیے دشمن کی اس پر نظر ہے۔

فساد کرنے والے لوگوں کی مالی مدد بھی ہمارے دشمن کرتے ہیں،باہربیٹھے لوگ بلوچستان کے لوگوں کواپنے مقاصدکی خاطراستعمال کرتے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ دشمن ممالک دہشت گردوں کو وسائل فراہم کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں