جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

چوہدری نثاراستعفیٰ نہیں دیں گے، ترجمان وزارتِ داخلہ کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرداخلہ نے استعفیٰ دینے سے متعلق انتہائی اہم اعلان کرنا تھا مگر چند دوستوں سے ملاقات کے بعد انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا۔

ترجمان وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ وزیرداخلہ نےکہا تھا کل شام تک میرایہ ذہن تھا کوئی اہم انتہائی فیصلہ کروں مگر چنددوستوں سےملاقات کے بعد فیصلہ تبدیل کردیا۔

ترجمان وزارتِ داخلہ کی وضاحت کے مطابق چوہدری نثار نے اب سے کچھ دیر قبل پریس کانفرنس میں جو اعلان کیے وہ کل شام تک کے فیصلے تھے آئندہ وزارت اور سیاست کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اُس سے آگاہ کردیا جائے گا۔

پڑھیں: ‘پاناما کا فیصلہ آتے ہی استعفیٰ دے دوں گا‘ چودھری نثار

یاد رہے کچھ دیر قبل اسلام آباد میں چوہدری نثار نے اپنی طویل خاموشی توڑتے ہوئے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے پاناما فیصلہ آنے کے بعد وزارت اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

چوہدری نثار نے نوازشریف کو مشورہ دیا کہ پاناما کا فیصلہ جو بھی آئے اُس پر ٹھنڈے دماغ سے فیصلہ کیا جائے اور ارد گرد رہنے والوں کو وزارتیں دے دی جائیں تاکہ نئے لوگ سامنے آئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں