جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

قوم عمران خان کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرچکی ہے، پرویزالٰہی

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات : سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ قوم عمران خان کو پھر سے وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرچکی ہے، شہبازشریف کی کٹھ پتلی حکومت کا کوئی مستقبل نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں پی ٹی آئی کے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تحریک انصاف کا صدربنانے کا اعلان کیا۔

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرکے میرا اور میرے تمام ساتھیوں کا دل جیت لیا ہے، انہوں نے میری کمٹمنٹ کا اعتراف کیا جو میرے لیے باعث فخر ہے، ان کا تہہ دل سے شکر گزارہوں۔

- Advertisement -

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بطور پارٹی صدر میری اولین ترجیحات میں پنجاب میں پی ٹی آئی کی دوتہائی اکثریت لینا ہے، عمران خان کی مشاورت سے حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے، وہ نیک نیت سیاستدان اور قوم کے سچے خیرخواہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ آئین پر پہرہ دے رہی ہے، نااہل حکمران ٹولے اور الیکشن کمشنر کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی، حکمران ٹولہ عمران خان کےراستہ میں ریت کی دیواریں کھڑی کررہا ہے، الیکشن میں عوام کاسیلاب ان ریت کی دیواروں کوبہا کر لے جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں