تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

پرویز الہٰی پاکستان تحریک انصاف کے صدر مقرر

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چوہدری پرویزالہٰی کو پاکستان تحریک انصاف کا صدر مقرر کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی صدر مقرر کردیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے پرویزالٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی ، انہوں نے عمران خان کی جانب سے نوٹیفکیشن کی کاپی پرویزالٰہی کو پیش کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویزالٰہی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مجھ پرجو اعتماد کیا ہے اس کیلئے ان کا شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر آئین اور قانون کی سربلندی کی جدوجہد کریں گے، عمران خان ملک میں آئین اور قانون اور عام آدمی کی جنگ لڑرہے ہیں۔

،چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا راستہ روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں، عمران خان عوام کے دلوں میں بس چکے ہیں، ملک کی ہر سروے رپورٹ اور ضمنی الیکشن عمران کی مقبولیت کی گواہی دے رہا ہے۔

دو ہفتے قبل پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے ایک پریس بریفنگ کی جس میں بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی اور ان کے دیگر ساتھیوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق آج سے باقاعدہ پی ٹی آئی میں ضم ہوگئی ہے، جس کے بعد عمران خان نے انہیں پارٹی کا صدر بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جنوری کے وسط میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مجھے عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر کا عہدہ آفر کیا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عمران ان کے لیڈر اور محسن ہیں، کیونکہ مجھے انہوں نے ہی وزیراعلیٰ پنجاب بنایا میں یہ احسان کیسے بھول سکتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -