بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ملک کے موجودہ حالات کو عمران خان کے سوا کوئی اور بہتر نہیں کرسکتا، پرویز الہیٰ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کو عمران خان کے سوا کوئی اور بہتر نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاست نعیم الحق نے مسلم لیگ ق کے وفد سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد معاون خصوصی نعیم الحق اورچوہدری پرویزالہیٰ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پنجاب بجٹ منظور کرانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کا صوبائی بجٹ منظور کرنے کے لیے وفاق میں بھی ہمارا ووٹ تحریک انصاف کو ہی جائے گا، دوسری جماعتوں کے ساتھ ملاقاتیں کر کے معاملات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جو بجٹ منظور نہ ہونے کے نعرے لگا رہے تھے وہ سُن لیں کہ بجٹ ایوان میں جب پیش ہوگا تو اسے کثرتِ رائے سے منظور کیا جائے گا کیونکہ ملک کےموجودہ حالات کوعمران خان کےسواکوئی بہترنہیں کرسکتا۔

دوسری جانب نعیم الحق کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کےاراکین کو ترقیاتی فنڈز نہیں دیے جائیں گے، بجٹ کے بعد قوم دیکھے گی کہ حلیف جماعتوں کو اُن کا مکمل حصہ دیا جائے گا، ملک کے لیے ہم سب ساتھ کھڑےہیں اور ہمارے درمیان رہنا بھی چاہیے، عمران خان نےتوشروع سےہی کہاکہ ہمیں آگےبڑھناہے۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم نے جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے شہبازشریف کواپوزیشن لیڈربنانےمیں بھی حامی بھری،تحریک انصاف اورق لیگ میں کسی قسم کےاختلافات نہیں ہیں اور عمران خان بھی دوٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ ہمارےدرمیان کوئی تحفظات یااختلاف نہیں ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی اپنی اپنی سوچ ہوتی ہے، پرویزالہیٰ جس طرح پنجاب اسمبلی چلارہےہیں وہ قابل تعریف ہے، پرویزالہیٰ کی قیادت میں ق لیگ نےوکلاکومنظم کرنےمیں اہم کردار اداکیا، پورایقین ہےوقت کےساتھ یہ اتحاداورزیادہ مضبوط ہوتاچلاجائےگا۔

قبل ازیں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی تاریخ میں سب سے اچھا بجٹ تحریک انصاف نے پیش کیا جس میں عوامی ضروریات کو بھی مدنظر رکھا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں