اشتہار

پرویزالہٰی ڈی نوٹیفائی کیس : عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو گورنر پنجاب کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کے مقدمے کے فیصلے کا مکمل تحریری متن جاری کردیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے پرویزالٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کئی اہم آئینی نکات غور طلب ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کا جاری کردہ تحریری فیصلہ 6صفحات پر مشتمل ہے، فیصلے میں عدالت نے ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

- Advertisement -

تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویزالٰہی کی جانب سے بیان حلفی جمع کروایا گیا ہے، انہوں نے بیان حلفی دیا ہے کہ وہ آئندہ سماعت تک اسمبلی کی تحلیل کی سفارش نہیں بھجوائیں گے۔

فیصلے کے مطابق مذکورہ کیس میں کئی اہم آئینی نکات غور طلب ہیں، عدالت کا یہ حکم پرویزالٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے سےنہیں روکتا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے، ان نکات کی روشنی میں متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں، پرویزالٰہی اور ان کی کابینہ کو عبوری اقدام کے طور پر بحال کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں : پنجاب اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر پرویز الٰہی بحال 

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی پانچ رکنی بینچ نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے کیس میں فیصلہ سنا دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر لاہور ہائی کورٹ نے ان کی برخاستگی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیر اعلیٰ کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر ڈی نوٹیفائی کیا تھا جس کے خلاف پرویز الٰہی نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں