جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بھارت میں دہری شہریت کے قانون سے مسلمان براہ راست متاثر ہیں، چوہدری محمد سرور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارت میں دہری شہریت کے قانون سے مسلمان براہ راست متاثر ہیں، بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں دراندازی پر اور مظالم پر اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی خاموشی شرمناک ہے۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران سینئر سول سرونٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ
مکار دشمن بھارت کے خلاف ہمیں باہمی اتحاد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے انسانی حقوق کا قتل عام کیا جارہا ہے مگر پاکستانی حکومت قائد اعظم کے افکار کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اقلیتوں کو انکے حقوق فراہم کر رہی ہے۔

چوہدری محمد سرورنے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے گڈگورننس ناگزیر ہے، حکومت اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل طور پر پاک اور اِنہیں مضبوط بنارہی ہے کیونکہ اداروں کی مضبوطی سے ہی ملک و قوم بھی مضبوط ہوگی۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ آج حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر سیکیورٹی فورسز اور22کروڑ عوام نے مل کر ملک سے دہشت گردی کو ختم کردیا ہے اور پاکستان کے اندرامن قائم ہو چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں