اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

حکومت نہیں اپوزیشن اپنی کرپشن کی وجہ سے خطرے میں ہے، چوہدری سرور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ حکومت نہیں اپوزیشن اپنی کرپشن کی وجہ سے خطرے میں ہے، ماضی می سیاسی مخالفین خود ایک دوسرے کیخلاف کیس بناتے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صوبائی وزرا اور پارٹی عہدیداروں کی ملاقات کے موقع پر کیا، گورنر پنجاب نے کہا کہ ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ ڈالنے والی اپوزیشن قوم کی خیرخواہ نہیں.

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کیخلاف ایک بھی کیس ہماری دورحکومت کا نہیں، سیاسی مخالفین خود ایک دوسرے کیخلاف کیس بناتے رہے ہیں، حکومت نہیں اپوزیشن اپنی کر پشن کی وجہ سے خطرے میں ہے۔

گورنر پنجاب  کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکمران جمہوریت کے نام پر قومی خزانہ خالی کرتے رہے،22کروڑ عوام کا فیصلہ ہے کرپشن کرنے والے کا احتساب ضرور ہوگا، ملک و قوم کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں اصولوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں ہرشعبے میں انصاف و میرٹ حکومتی اولین ترجیح ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں