لاہور : ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کا معاملہ جلد ٹھیک ہوجائے گا، شہبازشریف اپنے بڑے بھائی کے ساتھ بھی مخلص نہیں، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مذاکرات کے بادشاہ چوہدری شجاعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ آزادی مارچ کا معاملہ جلد ٹھیک ہوجائے گا، چوہدری شجاعت کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہوگیا کل کی ملاقات طے ہوگئی۔
اس حوالے سے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے بتایا کہ مولانا سے کہا ہے کہ آزادی مارچ سے فوج کے خلاف جو تاثر گیا وہ غلط ہے، آپ اس تاثر کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔
چوہدری شجاعت نے ان سے کہا کہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں نے آپ کو لیڈر مان لیا آپ نے میلہ لوٹ لیا، شہباز شریف کا دھرنے میں کوئی کردار نہیں۔ ان کی حیثیت’’جمعہ جنج نال‘‘جیسی ہے۔
مزید پڑھیں: مولانا نے مثبت اشارہ دے دیا، ڈیڈ لائن میں توسیع کا امکان
چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف اپنے بڑے بھائی کے ساتھ بھی مخلص نہیں، چوہدری شجاعت نے مولانا فضل الرحمان کو جہاندیدہ انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی استعمال نہیں کررہا۔