اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ملکی سالمیت کیخلاف بولنے والوں پر قانون لاگو کیا جائے، چوہدری شجاعت حسین

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ قاف کے مرکزی رہنما چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کیخلاف بیان دینے والے سیاست دانوں پر پابندی کا قانون بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کے افغانیوں سے متعلق بیان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

اس حوالے سے مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کیخلاف بیان دینے والے سیاست دانوں پر پابندی کا قانون بنایا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کسی ملک میں بھی جمہوریت کی آڑ میں مادر وطن کیخلاف اول فول کہنے اور بیان دینےکی اجازت نہیں ہوتی۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی افغانوں کے ہمدرد ہیں تو ان کی وطن واپسی کیلئے کابل کو قائل کریں، ہم نے ان سے برادرانہ سلوک کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ اور پاک افواج نے اس آپریشن میں بے پناہ قربا نیاں دی ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے افغان میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ’’اگر افغان مہاجرین کو پاکستان کے دیگر صوبوں کو ہراساں کیا جاتا ہے تو انہیں خیبرپختونخوا آجا نا چاہیے، یہاں اُن سے کوئی مہاجر کارڈ نہیں مانگے گا کیونکہ یہ انہی کا صوبہ ہے‘‘۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں