جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

تین چارماہ میں تبدیلی کا عمل شروع ہو جائے گا، چوہدری شجاعت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مک مکا ہے، آئندہ تین چار ماہ کے دوران تبدیلی کا عمل شروع ہو جائے گا۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں خانیوال کی معروف سیاسی شخصیت سردار احمد یار ہراج کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں آئندہ تین، چار ماہ میں تبدیلی کا عمل شروع ہو جائے گا۔حکومت کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اب صرف اشتہاروں سےکام چلایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تنظیم سازی شروع کر دی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیر اعظم نے نیب کو اپنے مد مقابل لاکر کمزوری کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کا تقررمتفقہ فیصلے سے ہوانیب میں موجود کالی بھیڑوں کا بھی احتساب ہونا چاہئیے لیکن نیب کے اوپر ادارہ بنایا گیا تو انصاف کا عمل مشکوک ہوجائے گا۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ کسانوں کو نام نہاد پیکیج سے کچھ نہیں ملا، دیہات کے فنڈز بھی جنگلہ بس اور نمائشی منصوبوں پر لگائے جا رہے ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں