جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

حکمرانوں نے سیاسی انتقام کی انتہاء کردی، چوہدری شجاعت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے سیاسی انتقام کی انتہاء کردی، ہمارے فلاحی ٹرسٹ میں یتیموں، بیواؤں کو بھی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ق لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت نے لاہور میں قائم اپنی بہن کے فلاحی ادارے ’’الجنت ٹرسٹ‘‘ کو پنجاب حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی مذمت کردی۔

چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ الجنت ٹرسٹ غیرسیاسی ادارہ ہے جو پندرہ سال سے لاہور میں فری رہائشی و تعلیمی مرکز چلا رہا ہے اور کینسر کے مریضوں کا بھی مفت علاج کیا جارہا ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ صوبائی حکومت کے زیرانتظام ایل ڈی اے کے عملے نے بلڈوزر لے کر ٹرسٹ کی بلڈنگز کو مسمارکرنے کا کام شروع کیا مگر وہاں موجود بیواؤں، یتیم بچوں اور غریبوں کی بڑی تعداد بلڈوزر کے آگے بیٹھ گئی۔

اس موقع پر الجنت ٹرسٹ کے متاثرین نے صوبائی حکومت کیخلاف احتجاج کیا اور حکمرانوں کیخلاف نعرے لگائے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں