بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

’چھاوا‘ میں دیکھنے کے لیے کچھ نہیں، کے آر کے نے فلم کا پوسٹ مارٹم کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلموں کے ناقد کمال آر خان المعروف کے آر کے نے فلم چھاوا کا پوسٹ مارٹم کردیا۔

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل، اکشے کھنہ اور رشمیکا مندانا کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’چھاوا‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے کے آرکے نے کہا کہ اس فلم میں دیکھنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے جو فلم دو گھنٹے میں ختم ہوسکتی تھی اس کو بلا وجہ کھینچا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم کا اسکرین پلے بہت زیادہ کمزور ہے اور ناظرین کو باندھ کر نہیں رکھ سکتا، چھاوا دیکھنے والے لوگ بور ہوجائیں گے اوربہت سے لوگ تو سو بھی جائیں گے۔

کے آر کے نے کہا کہ وکی کوشل نے فلم میں چیخنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا اگر آپ پدماوت میں رنویر یا پھر جودھا اکبر میں ریتھک روشن کی اداکاری دیکھ لیں تو ان کے مقابلے میں وکی کی اداکاری کچھ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وکی کوشل کے پاس کرنے کو کچھ نہیں تھا تو ڈائریکٹر نے اس سے کہا کہ تو بیٹا چیختا رہے لوگ بولیں گے کیا شاندار اداکاری کی ہے۔

کے آر کے نے کہا فلم کا میوزک بہت ہی گھٹیا ہے میں کافی عرصے سے کہہ رہا ہے کہ اے آر رحمان آج کے زمانے کا میوزک نہیں دے سکتے وہ زمانہ اور تھا جب ان کا میوزک سنا جاتا تھا، آج کی تاریخ میں انہیں نہیں پتا کہ لوگوں کو کس طرح کا میوزک پسند ہے۔

فلمی ناقد نے کہا کہ ایک سین میں وکی کوشل کو شیر سے لڑوا دیا لیکن دیکھ کر ہی پتا چل رہا ہے کہ شیر نقلی ہے اگر آپ اچھا ویزیول ایفیکٹ نہیں دے سکتے تھے تو اس سین کو شامل کرنے کی کیا ضرورت تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں