ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاک بھارت ٹاکرا، چاچا کرکٹ کی دلی خواہش پوری ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چاچا کرکٹ کی سن لی اور انہیں پاک بھارت ٹاکرے کا ٹکٹ فراہم کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا نے چاچا کرکٹ کو بڑے ٹاکرے کا خصوصی ٹکٹ دیا، چاچا کرکٹ نے پی سی بی سے ٹکٹ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

چاچا کرکٹ نے ہفتے کو سوشل میڈیا پر شکوہ کیا تھا کہ دبئی پہنچنے کے باوجود وہ ٹکٹ سے محروم ہیں تاہم پی سی بی کی جانب سے انہیں ٹکٹ فراہم کردیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا اس سے قبل انگلینڈ میں بابر اعظم کے دلدادہ ایک خصوصی بچےکو بھی میچ کا ٹکٹ دے چکے ہیں۔

چاچا کرکٹ نے ٹوئٹر پر منصور رانا اور دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ کے حکام سے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

صوفی عبداجلیل عرف چاچا کرکٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’یو اے ای میں اپنے تمام ذرائع استعمال کرلیے لیکن مجھے پاک بھارت کرکٹ میچ کا ٹکٹ نہیں مل سکا تھا۔

چاچا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی کہ انہیں ٹکٹ فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ چاچا کرکٹ پاکستانی کھلاڑیوں میں جوش و جذبہ اور تماشائیوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں